کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس نے ڈرامائی رپورٹ پیش کی،

قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ، افضل کوہستانی

جمعرات 7 مارچ 2019 13:55

کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس نے ڈرامائی رپورٹ پیش کی،
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) کوہستان ویڈیواسکینڈل کامرکزی کردار افضل کوہستانی نے قتل سے پہلے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس نے ڈرامائی رپورٹ پیش کی، مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کوہستان ویڈیواسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی کی قتل سے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، جس میں افضل کوہستانی نے کہاکہ مجھے اور خاندان والوں کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس نے ڈرامائی رپورٹ پیش کی ، 7سال اس کیس میں گزر گئے مجھے انصاف نہیں ملا۔

وا ضح رہے کوہستان میں غیرت کے نا م پرقتل ہونے والی پانچ لڑکیوں کوانصاف دلانیکی خواہش رکھنے والامدعی افضل کوہستانی کوایبٹ آبادکے علاقے گامی اڈاکے قریب فائرنگ کانشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں