ڈی پی او کوہستان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

پیر 14 اکتوبر 2019 10:35

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈی پی او کوہستان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔ تین روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس نواب علی خان کو ان کے کمرے میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کوہستان کے پی آر او کے مطابق ڈی پی او نے ایس پی شعبہ تفتیش عارف جاوید کی سربراہی میں پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے، ٹیم ہزار ڈویژن کے ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل ہے۔

جی آئی ٹی نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے باقاعدہ تفتیش کا آغازکرتے ہوئے محکمہ تعلیم کولائی پالس کے دفتر میں تعینات اہلکاروں سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں