سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

پچھلے24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید1147کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد11ہزار631 ہوگئی، اسی طرح مزید 5 مریض انتقال کرگئے، 76 فیصد نئے کیسز میں اضافہ ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے سے ہوا۔ سعودی وزارت صحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اپریل 2020 18:29

سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2020) سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1147 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 631  ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کا جائزہ لیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا دی ہے، جس کے باعث کورونا کیسز بھی زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

نئے کیسز میں 76 فیصد ایسے کیسزہیں، جو ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافے کی وجہ سے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مریضوں کے نئے کیسزسے تعداد میں مزید 1147 کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس سے مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 11631 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں5 مزید مریض انتقال کرگئے ہیں۔ جس کے ساتھ کورونا سے اموات کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔

مملکت میں اس وقت 9882 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 1640مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 150 میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں گلی محلوں میں جاکر لوگوں کی گھروں میں اسکریننگ کر رہی ہیں۔ جس کے ذریعے ابھی تک 5 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزار 305 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 70 ہزار 436 ہو گئیں۔

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16 لاکھ 64 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 862 مریض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر ہسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا بھر کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 42 ہزار 514 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 759 ہو گئی ہے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں