سحری میں گرم کھانا نہ دینے پر خاوند نے گولی مار کے بیوی کو قتل کردیا

پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے قاتل کو گرفتار کرلیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 8 مئی 2020 00:03

سحری میں گرم کھانا نہ دینے پر خاوند نے گولی مار کے بیوی کو قتل کردیا
کوہستان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2020ء ) سحری میں گرم کھانا نہ دینے پر خاوند نے گولی مار کے بیوی کو قتل کردیا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان کے قصبہ داسو میں ایک شخص نے سحری کے وقت کھانا گرم نہ ہونے پر اپنی 19سالہ بیوی کو گولی مار کے قتل کردیا۔ دسو پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا ہے کہ پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے قاتل کو گرفتار کیا ہے۔

قتل ہونے والی لڑکی کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ سحری کے بعد وضو کررہا تھا کہ اس نے اپنی بیٹی اور داماد کے کمرے سے فائر کی آواز سنی جب وہ وہاں پہنچا تو اسکی بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ اسکا داماد فرارہوچکا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مبینہ قاتل کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پوری دنیا میں جاری کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور ایسے حالات میں لوگوں کے رویے تبدیل ہورہے ہیں، لوگ حالات سے تنگ آتے جارہے ہیں اور بعض لوگ انتہائی اقدام سے بھی گریز نہیں کر رہے۔ اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا میں ہی ایک واقع پیش آیا تھا جس میں افطار کے وقت شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پربھائی نے چھوٹی بہن اور بھائی کو قتل کر دیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں افطاری کے وقت شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر ملزم نے بہن اور بھائی سے تکرار کی اور طیش میں آ کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مقتو لین کا بھائی ہے اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ ۔خون سفید ہونے کے اس طرح کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔لاہور میں پیش آئے ایک واقعے میں باپ نے گول روٹی نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کر دیا تھا،خالد محمود نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بیٹے سے مل کر لاش گھر سے دور چھپا دی تھی تاہم پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کے دوران دونوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں