کوہستان میں دو گاڑیوں کے حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق،تین زخمی

اتوار 10 مئی 2020 18:30

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) کوہستان میں دو گاڑیوں کے حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزبشام سے کوئی پالس جانے والی ڈاٹسن جیجال آبشار نالہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ھو کر کھ نیچے جاگری۔

(جاری ہے)

گاڑی کے اس حادثہ کے نتیجے میں ڈرائیور عبداللہ ولد نصیر ساکنہ کولئی۔

اسماعیل ولد ظاہر شاہ ساکنہ جیجال جاں بحق ھوگئے۔سوارولد فضل ساکنہ کولئی اور عبدالرحمن ولد عمر ریاض ساکنہ جیجال شدید زخمی ھوگئے۔جن کو فوری طور پر ھسپتال پہنچا دیا گیا۔جبکہ اپر کوہستان میں کمیلہ سے راز پکا جانے والی گوشت کی گاڑی جاگی بھوی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔جس میں سوار ڈرائیور شدید زخمی ھوگیا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں