ایس ایچ او تھانہ جالکوٹ کی پی ایل سی ممبران اور علماء کرام کے ساتھ اجلاس، کورونا کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل

جمعرات 4 جون 2020 20:45

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان عارف جاوید کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جالکوٹ شیر دل خان نے پی ایل سی ممبران اور علماء کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان عارف کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جالکوٹ شیر دل خان نے پی ایل سی ممبران کے ساتھ کورونا وائرس کے حوالہ سے اجلاس کیا۔

ایس ایچ او جالکوٹ نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وباء کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، پی ایل سی کے منتخب نمائندے عوام اور اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں، پی ایل سی کے قیام کا مقصدپولیس اور عوامی نمائندوں کے باہمی تعاون سے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ایل سی ممبران سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کو یقینی بنانے اور لوگوں میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا شعور بیدارکرنے میں اپنا کردار ادا کریں، پی ایل سی ممبران اور علماء کرام علاقائی سطح پر لوگوں کو آگاہی دیں کہ وہ ماسک کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے اپنے اور اپنے علاقہ کو کرونا وائرس جیسی وباء سے بچائیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیس پر عمل درآمد کروائیں۔

میٹنگ کے اختتام پر پی ایل سی ممبران اور علماء کرام نے پولیس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں