ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس

پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محمد سلیمان خان

جمعرات 4 جون 2020 20:45

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے ڈی پی او آفس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور او آئی آئی ایس نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام افسران کو جرائم کی روک تھام کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئی حکمت عملی ترتیب دینے کا حکم دیا اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد وارداتوں کیلئے نت نئے طریقے اپنا رہے ہیں لہذا پولیس افسران بھی ازسر نو حکمت عملی ترتیب دے تاکہ جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی پولیس اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہو سکتی ہے لہذا مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کیلئے قیام عمل میں لایا جائے۔ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ماہانہ پبلک لیزان کمیٹی ممبران اور اپنے سٹاف کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، منشیات کا خاتمہ اور مقدمات میں ریکوری، تھانہ جات اور چوکیات کے ریکارڈ کی مینٹیننس اور صفائی کو یقینی بنائے۔

اسی طرح ایس ایچ اوز اور انچارجز چوکیات اور انچارچز کے پی ایف کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گشت کے عمل کو مزید فعال بنایا جائے اور لوئر کوہستان کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات کی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ پولیس افسران عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کرے اور تھانہ جات میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ بہتر اور نرم رویہ اختیار کریں اور پولیس افسران کو سختی سے ہدایات کی کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کسی پولیس اہلکار نے کرپشن کی تو اس کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارجز چوکیات کو کارگردگی بہتر کرنے کی ہدایات کی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں