ڈی پی او لوئر کوہستان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی ماہانہ کرائم میٹنگ

منگل 8 ستمبر 2020 21:50

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عاشق حسین خان، لائن آفیسر جملہ ایس ایچ اوز، محرر تھانہ جات، انچارچ چوکیات، انچارج ٹریفک اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ڈی پی او لوئر کوہستان نے جملہ آفیسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او لوئر کوہستان کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تمام مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ہسٹری شیٹوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کی گئی۔

(جاری ہے)

افسران پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی پی او لوئر کوہستان نے کہا کہ تمام قسم کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کریں، مربوط حکمت عملی کے ساتھ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات کریں، دیگر اضلاع اور بیرون ملک میں موجود تمام مطلوب ملزمان کو واپس لانے کیلئے بھی تمام قانونی پراسس مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ساتھ خط و کتابت کا عمل جلد مکمل کیا جائے، دیگر افسران پولیس کو ہدایت ہوئی کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ضلع کے امن و امان کو مثالی بنانے کیلئے افسران اپنی توانائیاں صًرف کریں۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں