داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والے ٹرس پل کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 23 اپریل 2022 15:11

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والے ٹرس پل کا افتتاح کر دیا گیا
کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2022ء) داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والے ٹرس پل کا افتتاح کر دیا گیا۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے زیراہتمام تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران دریائے اباسین کے پار بھاری مشینری، کارکنوں اور دیگر سامان کی نقل و حمل کیلئے پل کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، جس کا افتتاح جنرل منیجر داسو پراجیکٹ محمد انوار نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر واپڈا، ڈی ایچ سی اور سی جی جی سی کے سینئر منیجری سٹاف بھی موجود تھا۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ حکام کے مطابق یہ پل ڈی ایچ پی پی کے تعمیراتی مرحلہ کے دوران داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈمپروں، لوڈرز، ٹرکوں اور عملہ کی گاڑیوں کو آر پار گذارنے کیلئے دائیں کنارے پر آر اے آر اور دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے کے ایچ کو آپس میں ملا دے گا۔ تقریب میں چائنہ کمپنی سی جی جی سی کے عہدیداران ٹان اور لیو و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں