وزیراعظم کا داسو میں زلزلہ متاثرین کیلئے مشینری اور خیموں کا بندوبست نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار

دشوار گزار علاقوں میں پہنچنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے، متاثرین کو فوری طور پر کمبل اور ادویات پہنچائی جائیں، متعلقہ حکام اور مقامی انتظامیہ علاقے میں فوری اقدامات کریں،متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک کے تھیلے تقسیم کئے جائیں وزیراعظم نواز شریف کا داسو میں اجلاس سے خطاب

جمعرات 29 اکتوبر 2015 14:37

داسو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے زلزلہ سے متاثرہ علاقے داسو میں متاثرین کیلئے مشینری اور خیموں کا بندوبست نہ کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دشوار گزار علاقوں میں پہنچنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے، متاثرین کو فوری طور پر کمبل اور ادویات پہنچائی جائیں، متعلقہ حکام اور مقامی انتظامیہ علاقے میں فوری اقدامات کریں،متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک کے تھیلے تقسیم کئے جائیں۔

وہ جمعرات کو زلزلے سے متاثرہ علاقے داسو کے دورے کے موقع پر مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کو زلزلہ میں ہونے والے نقصانات اور امدادی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زلزلے سے 12افراد جاں بحق ہوئے، زلزلے سے مکانوں ،واٹر سپلائی سکیم اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، دشوار گزار راستوں کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں میں امدادی سر گرمیوں میں شدید مشکلات ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے خیموں اور مشینری کاانتظام نہ کئے جانے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو فوری طور پر کمبل اور ادویات پہنچائیں جائیں، متاثرین کو روزمرہ ضرورت کی اشیاء بھی پہنچائی جائیں، دشوار گزار علاقوں میں پہنچنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے، متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک کے تھیلے تقسیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں سروے کر رہی ہیں،متعلقہ حکام اور مقامی انتظامیہ کو بھی علاقے میں فوری اقدامات کرنے چاہئیں

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں