زلزلہ متاثرین کی امداد میں‌تاخیر پر وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 اکتوبر 2015 14:41

داسو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف زلزلہ متاثرین کی امداد اور زلزلے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آج صبح داسو پہنچے . جہاں وزیر اعظم نواز شریف کو نقصانات اور امدادی کارروائیوں پو بریف کیا گیا . زلزلہ متاثرین کی امداد میں روڈ بلاک ہونے کے سبب تاخیر پر وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ہیلی کاپٹر کی درخواست کر کے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں.

تفصیلات کے مطابق داسو میں وزیراعظم نواز شریف کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اس موقع پروزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراطلاعات پرویز رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دشوار گزارراستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم شاہراہ قراقرم کو ہرطرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ زلزلے سے مکانات اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا جس کے جائزے کے لئے سروے ٹیمیں سروے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں تک نہ پہنچنا بری بات ہے، دشوار گزارعلاقوں تک پہنچنے کے لئے ٹیموں کو ہیلی کاپٹرز فراہم کئے جائیں اور خاص طور پر کوہستان کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جائے.

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں