اپر کوہستان کے گائوں دوگاہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کر دی

پیر 14 جنوری 2019 14:59

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) اپر کوہستان کے گائوں دوگاہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک شاہراہ کو چائنیز کمپنی نے اپنی ہیوی مشینری کے ذریعہ عام ٹریفک کیلئے بحال کر دیا، شاہراہ کے دونوں جانب موسلادھار بارش اور برف باری میں پھنسے مسافروں نے سکھ کا سانس لیا اور اپنی منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع اپر کوہستان کے صدر مقام داسو سے 25 کلو میٹر شمال کی جانب دوگاہ/ کئیگاں گائوں کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پندرہ گھنٹے تک بند رہی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دوران مقامی پولیس نے گاہے بگاہے مسافروں کو حالات سے آگاہ رکھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں