ایس آئی تھانہ دوبیر وقار علی کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

منگل 29 اکتوبر 2019 12:10

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2019ء) ایس آئی تھانہ دوبیر وقار علی کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دوبیر کے ایس آئی وقار علی کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

انسپکٹر کے عہدہ پر بیجز لگانے کی ایک تقریب کا انعقاد ڈی پی او آفس میں ہوا جہاں ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان، ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگزیب خان نے وقار علی کو انسپکٹر پروموٹ ہونے پر بیجز لگائے۔

ڈی پی او نے ایس آئی تھانہ دوبیر کو پروموٹ ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور عوامی اعتماد کی بدولت آپ کو محکمہ میں انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا ہے جو آپ کی محکمانہ خدمات کا ثمر ہے، آپ آنے والے دنوں میں بطور انسپکٹر اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں