اپر کوہستان پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو پانچ گھنٹے میں گرفتار کر لیا

بدھ 16 ستمبر 2020 14:24

اپر کوہستان پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو پانچ گھنٹے میں گرفتار کر لیا
اپر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو پانچ گھنٹے میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اپر کوہستان کے علاقہ ہربن سے تعلق رکھنے والے ستبر شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ڈی پی او اپر کوہستان عارف جاوید نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہانزیب خان کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ لوئر جوہر داد شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ واردات میں ملوث ملزم سمن کو گرفتار کر لیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی پولیس آفیسر اپر کوہستان نے اپنے پیعام میں کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہے گی، عوام بھی جرائم کے خاتمہ میں پولیس کا ساتھ دیں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر ایک پر امن معاشرہ کا قیام ممکن نہیں، تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں