پٹن جانے والی ٹیکسی گلوز بانڈہ کے مقام پر حادثہ کا شکار، 5 افراد شدید زخمی

بدھ 28 اپریل 2021 14:45

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2021ء) پٹن جانے والی ٹیکسی گلوز بانڈہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہونے کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں سمیت مقامی پولیس نے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر بشام ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر کار ٹیکسی نمبری بی آر ایس 1687 پٹن کی طرف جا رہی تھی کہ گلوز بانڈہ دوبیر کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کا عملہ اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں ذاکر ولد اشرف سکنہ شلکھن آباد پالس، محمد حسن ولد عبدالمنان، عبدالباقی ولد ولی خان، شفیق ولد ذاکر اور زوجہ ذاکر سکنہ شلکھن آباد پالس کو بشام ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مقامی پولیس کی جانب سے اطلاع پر ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون خود بھی ایس ایچ او تھانہ دوبیر تنویر خان بمعہ سپیشل ٹیم موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کرتے رہے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں