کمیلا پولیس کا مشکوک اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

جمعہ 20 مئی 2022 12:21

کمیلا پولیس کا مشکوک اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
اپر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) اپر کوہستان پولیس کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اشتہاریوں کی گرفتاری اور ڈیمز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشنز، ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کمیلا پولیس نے ایس ایچ او جوہر داد شاہ کی نگرانی میں کمیلا بازار میں موجود تمام مشکوک اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ پولیس نے مشکوک اشخاص کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ کمیلا میں مقدمات درج کئے۔پولیس کی جانب سے داسو ڈیم کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مشکوک اشخاص کو ضلع ہذا سے واپس اپنے اضلاع میں بھیج دیا گیا ہے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں