سب جیل داسو میں شجرکاری مہم کے تحت 300 سے زائد پودے لگائے گئے

پیر 17 ستمبر 2018 17:52

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) سب جیل داسو میں شجرکاری مہم کے تحت 300 سے زائد پودے لگا دیئے گئے۔ پودے لگانے کے عمل میں جیل افسران، اہلکاروں اور قیدیوں نے حصہ لیا، شجرکاری مہم کے تحت سب جیل داسو کوہستان میں 300 سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں، پودے لگانے کے عمل میں جیل پولیس کے اہلکاروں، افسران اور قیدیوں نے بھی حصہ لیا، سب جیل داسو کے سپرنٹنڈنٹ حافظ راشد احمد نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے درخت لگانا ناگزیر ہو چکا ہے، ہمیں اپنے دفاتر اور دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی خالی جگہوں پر درخت اُگانے چاہئیں اور لوگوں کو بھی جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہو گی کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فیضان زیب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے نام سے بھی علیحدہ علیحدہ پودا لگایا۔ سپرنٹنڈنٹ حافظ راشد احمد نے کہا کہ شرکاء اپنے اپنے پودوں کی باقاعدگی سے حفاظت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں