چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ضلع لوئر کوہستان کی زیر صدارت ڈیک کمیٹی کا پہلا اجلاس

ضلعی افسران کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے وہ بھرپور کوشش کریں گے، مولانا عبدالغفار شاہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:04

کوہستان۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی لوئر کوہستان مولانا عبدالغفار شاہ کی زیر صدارت پٹن میں کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد تعارفی سیشن ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبدالغفار نے کہا کہ یہ قابل افسوس ہے کہ اجلاس میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور اے ڈی بلدیات موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کا رویہ آئندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جو بھی کام کرنا ہو انصاف پر مبنی ہونا چاہئے، ملازمتوں میں میرٹ برقرار رکھا جائے اور کلاس فور کی ملازمت کی پوسٹوں پر صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت انہیں بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران کو جو مشکلات ہیں وہ انہیں لکھ کر دیں، ان کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، صوبائی سیکرٹری فنانس سے اس سلسلہ میں بات کی جائے گی، دیگر محکموں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی تقرری سے متعلق بات کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف میں لوئر کوہستان کے عوام کی خواہش پر شامل ہوئے ہیں، جب پارٹی چیئرمین سے شمولیت کے حوالہ سے ملاقات کے دوران بات ہوئی تو انہوں نے مجھے پوچھا کہ آپ تحریک انصاف میں شامل کیوں ہو رہے ہیں تو انہوں نے بتایا تھا کہ آپ کے انصاف کے نعرے اور پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کی باتوں سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں