ضلعی پولیس سربراہ اپر کوہستان نے عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی شکایات سیل آفس کا افتتاح کر دیا

پیر 14 جنوری 2019 14:59

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ضلعی پولیس سربراہ اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان نے عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی شکایات سیل آفس کا افتتاح کر دیا۔ انسپکٹر حیات خان ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین خان محسود کی خصوصی احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کے فوری حل اور ان کے ازالہ کیلئے ضلعی پولیس سربراہ اپر کوہستان نے ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کا افتتاح کر دیا جبکہ انسپکٹر حیات خان ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر ہوں گے۔

اس مو قع پ رڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر حیات خان، ایس ڈی پی او سرکل داسو اقرار خان، ایس ایچ او تھانہ داسو نصیرالدین، بابر لائن آفیسر شبیر خان، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی سعیدالرحمن اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مذکورہ برانچ پشاورمیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹرنل اکائونٹبلیٹی بیورو سے مکمل رابطہ میں رہے گی جو پولیس ملازمین کے خلاف اور دیگر عوامی شکایات کے ازالہ اور اس کے حل کی نگرانی کرے گی، عوام الناس بذریعہ فون نمبر 1345-9683822، فیکس نمبر 0998407004 اور آفس فون 0998407004 پر بھی اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں، کمپلینٹ آفس کسی بھی ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کیلئے شکایت کنندہ سے رابطہ کر کے اس کی شکایت پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں