ضلعی پولیس سربراہ اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان کی جانب سے ہائی سکول جالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 18 جنوری 2019 23:00

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ضلعی پولیس سربراہ اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان کی جانب سے ہائی سکول جالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان اور ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل داسو اقرار خان، ایس ایچ او تھانہ داسو، میڈیا نمائندگان اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شرکاء نے سانحہ داسو لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق ہونے والے 8 آفراد کی دعائے مغفرت کی اور عوام نے اپنے مسائل سے ڈی پی او اپر کوہستان اور ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

عوام الناس نے جالکوٹ کی حدود میں تھانہ اور چوکیات کی تعداد بڑھانے اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی جلد حصول کا بھی مطالبہ کیا جس کے بعد ڈی پی او اپر کوہستان نے کہا کہ جالکوٹ ایک تاریخی علاقہ ہے، جالکوٹ کو کوئی اگنور نہیں کرسکتا، آپ لوگ جالکوٹ میں جگہ کی نشاندھی کریں جہاں پر چوکیات بنا دی جائے گی، کلیئرنس سرٹیفکیٹس جو سال 2018ء میں تین ہزار تھے جبکہ گذشتہ ماہ 200 سے زائد کلیئرنس سرٹیفکیٹس جاری کر چکے ہیں۔ آخر میں ڈی پی او اپر کوہستان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو صبر کرنے کی تلقین کی اور ایک بار پھر سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں