ڈی پی او اپر کوہستان کی زیرِ صدارت چائنیز کو تحفظ کے حوالہ سے میٹنگ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:50

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان کی زیرِ صدارت چائنیز کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالہ سے پولیس افسران اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سرکل داسو اقرار خان.ایس ڈی پی او سرکل شتیال آمین تنولی،RI پولیس لائن حیات خان،دیگر انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں اور ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی ڈی پی او اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان نے پولیس آفسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس سکیورٹی کے مطابق پاکستان کی سلامتی کے دشمنوں کا مقصد اس وقت صرف سی پیک اور چائنیز پر مرکوز ہے کیونکہ چائنہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو کسی صورت دشمن کو قبول نہیں ہے اسی لے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاے ڈی پی او اپر کوہستان نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ اپنے اپنے حدود اختیار میں چائنیز،فارنرز اور پراجیکٹ کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جاے خاص کر KKH روڈ پر چائنیز کی مومنٹ کے دوران سکیورٹی مزید سخت کی جاے اور چائنیز کیمپس کی سکیورٹی کو مزید فعال بنایا جاے کیمپ کے اندر (سی سی ٹی وی) کیمروں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔

(جاری ہے)

چاینیز کو سکیورٹی کے بغیر کہی بھی جانے کی اجازت نہیں ہے ڈی پی او اہر کوہستان نے تمام آفسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ چائنیز اور فارنزز کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اگر کسی کو فارنرز سکورٹی میں غفلت کرتے ہوے پایا تو اس کے خلاف محکمانہ کاروای کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں