لوئر کوہستان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا

پیر 4 نومبر 2019 23:46

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) لوئر کوہستان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل پٹن اورنگزیب خان کی زیر قیادت بمعہ تھانہ پٹن پولیس اور ایلٹ کمانڈوز نے عمرا گائوں پٹن میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ پٹن کو مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ماجو عرف ملک مون ولد شامت کو گرفتار کیا۔ ملزم جہانزیب ولد محمد حق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک ری پیٹر اور متعدد کارتوس برآمد کر لئے۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ہوٹلز، دکانوں، گاڑیوں موٹر اور سائیکلوں کو بھی چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں