ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے داسو کمیلا کے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 12 جنوری 2021 19:02

کوہستان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے داسو کمیلا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان نے محکمہ صحت سمیت پولیو مہم میں شریک تمام محکموں کے اہلکاروں کو یہ پیغام دیا کہ وہ اس قومی فریضے کو احسن طریقے سے سرانجام دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر کے کوہستان کو پولیو فری ضلع بنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سول سوسائٹی ممبرز علما کرام کو بھی یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلا کر اس بیماری سے اپنے نسلوں کو بچائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں