ڈپٹی کمشنر کوہستان کا محکمہ پبلک ہیلتھ کا دورہ، ایکسین پبلک ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار

بدھ 27 جنوری 2021 16:08

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوہستان کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ کے سربراہ ایکسین غیر حاضر پائے گئے، موصوف کے ٹیبل پر درخواستوں کا انبار لگا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسین پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوہستان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور اس غیر ذمہ دارانہ عمل کے بابت سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی تاکہ مذکورہ آفیسر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نے محکمہ تعلیم کے دفاتر کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل بمعہ ڈپٹی ڈی ای او غیر حاضر پائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی او میل اور ڈی او فی میل سے وضاحت طلب کی اور دونوں ڈی اوز کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کو خط ارسال کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت اور عوامی خدمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں