کوہستان پولیس نے بھاری مقدار میں لکڑسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ٹمبرسمگلراورڈرائیورکوگرفتار کرکے لکڑقبضہ میں کرلی

ہفتہ 29 مئی 2021 00:26

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) کوہستان پولیس نے بھاری مقدار میں لکڑسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ٹمبرسمگلراورڈرائیورکوگرفتار کرکے لکڑقبضہ میں کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل پٹن مطلوب خان ایس ایچ او تھانہ پٹن امجد حسین خان نے دوران گشت و ناکہ بندی نزد RMB چوک پٹن گاڑی مزدا ڈائنانمبری APL-2018 لوڈ شدہ لکڑ جو کیال سے بطرف پٹن آ رہی تھی کو روک کر چیک کیا گیا دوران چیکنگ گاڑی مذکورہ میں کل 28عدد نگ لکڑ جن میں 26نگ از قسم دیار 2عدد نگ از قسم پرش کل 91.4فٹ کو قبضہ میں کرکے ڈرائیور گاڑی محمد نبی ولد سید رحمان سکنہ پٹن اور مالک لکڑ مسمی محمد عامر سکنہ شانگلہ کو گرفتار کرکے برائے مزید کارروائی حوالہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں