اپر کوہستان کے علاقہ پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گر گئی، چودہ افراد لاپتہ

پیر 7 جون 2021 16:15

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) اپر کوہستان کے علاقہ پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گر گئی، جس میں 14 افراد لاپتہ ہوگئے، ایک خاتون کی لاش مل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہستان میں اپر کوہستان کے علاقے پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی (ہائی ایس) دریائے سندھ میں گرگئی، گاڑی میں 15 افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے اور باقی 14 افراد لاپتہ ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گاڑی چلاس کے علاقے تھل پین سے آرہی تھی کہ پانی باہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن کے دور ان انی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، اور حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں