کوہستان میں نایاب نسل کے 2 ہرنوں کا شکار، ویڈیو وائرل

جمعرات 14 اپریل 2022 23:55

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2022ء) کوہستان میں نایاب نسل کے 2 ہرنوں کے شکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، ہرنوں کا شکار کرنے والا کراچی کا رہائشی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہستان میں نایاب نسل کے 2 ہرنوں کا شکار ہوا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ شکار کرنے والے شخص کا نام انصار الدین ہے، مبینہ شکاری کراچی کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

محکمہ وائلڈلائف نے کہا کہ گولی چلانے والے کا بیان قلم بند کیا جائے گا اور ویڈیوکا فرانزک کروایا جائے گا۔محکمہ وائلڈ لائف کے تین افسران کو انکوائری پر تعینات کردیا گیا ہے ، تین رکنی کمیٹی شکار کے مقام کا تعین کرے گی۔حکام کے مطابق نایاب ہرنوں کوبے دردی سے شکارکیاگیاہے، شکار سندھ کی حدود میں ہوا تو محکمہ قانونی کارروائی کریگا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں