رکن قومی اسمبلی ملک آفرین خان کی ڈی پی او کوہستان طاہر اقبال سے ملاقات، داسو ڈیم پر کام کرنے والے چائنیز کے تحفظ کیلئے تعاون کی یقین دہانی

بدھ 11 مئی 2022 18:43

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) کوہستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک آفرین خان نے ضلعی پولیس آفیسر اپر کوہستان طاہر اقبال کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کر کے داسو، دیامر بھاشا ڈیم سیکورٹی اور علاقہ میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقہ میں امن و امان کی صورت حال اور داسو ڈیم پر کام کرنے والے چائنیز کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی قوم میں جا کر انہیں اس حوالہ سے آگاہی دیں گے کہ چائنیز ہمارے مہمان ہیں اور اپنے مہمانوں کا تحفظ بحیثیت کوہستانی قوم ہماری اولین ترجیح ہو گی۔

ملک آفرین خان نے کہا کہ ضلع میں شروع ہونے والے میگا منصوبوں کی بدولت یہاں کی عوام میں خوشحالی آئے گی، یہاں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور ہماری آنے والی نسلیں بھی ان منصوبوں سے مستفید ہوں گی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں