بلدیاتی انتخابات اور انسداد پولیو مہم بارے اجلاس، ڈی پی او کولئی پالس کی متعلقہ حکام کو پولینگ کے عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت

جمعہ 20 مئی 2022 12:21

بلدیاتی انتخابات  اور انسداد  پولیو مہم بارے   اجلاس، ڈی پی او   کولئی پالس کی متعلقہ حکام کو پولینگ کے عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت
کولئی پالس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ڈی پی او کولئی پالس کوہستان محمد سلیمان خان کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات اور انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے اہم منعقد ہوا،جس میں انچارج پولنگ سٹیشنز، سیکٹر کمانڈرز، سب سیکٹر کمانڈرز، ایس ایچ اوز تھانہ جات سمیت تمام افسران پولیس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد سلیمان خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے پولنگ سٹیشنزکے انچارجز کو پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کی اور بیلٹ پیپرز اور عملہ کو بحفاظت پولنگ سٹیشنوں تک لے جانے اور واپس الیکشن آفس تک لایا جائے جبکہ پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔

انہوں نے سیکٹر کمانڈرز اور سب سیکٹر کمانڈرز کو پولنگ سٹیشنوں کے راستوں پر مکمل ناکہ بندی کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سےنمٹنے کیلئے کیو آر ایف سکواڈز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ جات کو بھی ہدایت کی کہ اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں