ڈپٹی کمشنر کوہستان کی زیر صدارت ایس ایم آر کے حوالے سے اجلاس منعقد، ایس ایم آر پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 2 جون 2022 22:26

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان واصف رحمن کی زیر صدارت ایس ایم آر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متاثرین داسو ڈیم، علاقہ سگلو کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر واپڈا، ڈی ایچ پی پی،جی ایم اسسٹنٹ کمشنر داسو اور اسسٹنٹ کمشنر سیو نے شرکت کی۔ دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کوایس ایم آر پراجیکٹ جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرین داسو ڈیم کو بروقت ادائیگیاں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں