اپر کوہستان میں پولیس گاڑی کے حادثہ میں 2 جوان شہید

جمعہ 10 جون 2022 14:45

کوہستان اپر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2022ء) اپر کوہستان میں پولیس گاڑی کے حادثہ میں دوجوان شہید ہو گئے، شہید کانسٹیبلان آصف اور افتخار کا تعلق ضلع صوابی سے تھا جو اپر کوہستان میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے،حادثہ صبح تقریبا 5 بجکر 30 منٹ پر پانی باہ چوکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل اپنی معمول کی گشت کے دوران قراقرام ہائی وے سے نیچے گہری کھای میں جا گری،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس،ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے میتوں کو ریسکیو کر کے آر ایچ سی داسو منتقل کیا جہاں پر ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس لائن کمیلا میں شہید جوانوں کی جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی اور نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال و دیگر سرکاری افسران و سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ شہدا کی میتوں کو بذریعہ ایمبولنسز ان کے آبائی علاقہ ضلع صوابی روانہ کیاگیا

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں