[کوہلو بازار کو ماڈل سٹی بنائیں گے کوئی شخص ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہ بنے ورنہ قانون حرکت میں آئے گی ،ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسہ

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

oکوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) کوہلو بازار کو ماڈل سٹی بنائیں گے کوئی شخص ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہ بنے ورنہ قانون حرکت میں آئے گی عبداللہ کھوسہ ڈپٹی کمشنر کوہلو کوہلو تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت تاجر برداری کا ایک اہم میٹنگ ڈپٹی کمنشر آفس میں منعقد ھوا اس موقع پر بازار میں موجود سبزی کی دوکانوں و ریڑھی بانوں کو مخصوص جگہ میر شوکت مارکیٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے دوکانداروں کو مکمل تعاون کی یقیں دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تاجر برداری تعاون کررہی ہے جنکے مشکور ہیں کوہلو کو ماڈل سٹی بنائیں گے ترقی کے راہ میں کوئی روکاوٹ نہ بنیں میر لیاقت مری اور برادرز کے مشکور ہیں جنہوں نے کوہل کی ترقی میں تعاون کرکے سبزی منڈی اور اڈے کیلئے زمین دی اس موقع پر ایس پی شاہد کمال کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کریں کوہلو کو ہر شخص خوبصورت دیکھنا چاہتا ہے جس کے لئے کوہلو عوام کا ساتھ دینا ضروری ہے اس موقع تحصیلدار عبدالصمد میر مصطفی مری مونسپل کمیٹی کے نمائندگان تاجر برادی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں