کوہلو گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اورزخمی چل بسا ،جاں بحق بچوں کی تعداد 7ہوگئی

اتوار 15 نومبر 2020 19:30

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2020ء) کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں گزشتہ روز شادی کی تقریب میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک اور زخمی عبدالخالق ولد محمد عبدالسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے کوہلو کے دلخراش واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے گیس سلنڈر دھماکے میں 32کمسن بچے زخمی ہوگئے تھے جن میں سے مزید2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے واضع یہ واقع گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب میںریڑھی بان سموسے پکا رہا تھااور بچے اس کے گرد جمع تھے کہ سلنڈر زور دار دھماکے سے پٹ گیا واقعہ کا ایف آئی آر ریڑھی بان کے نام کوہلو پولیس تھانہ میں درج کرلیا گیا ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں