کوہلو،موسلادھار بارشوں سے سیلابی صوتحال پیدا ہو نے کے باعث کئی گھر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں

بدھ 14 جولائی 2021 17:00

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) ضلع کوہلو میں گزشتہ شب سے جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ضلع کے تحصیل ماوند میں قومی شاہراہ کا سوناری نا لہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرونی بلوچستان اور سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے متعداد مسافر اور گاڑیاں پھنس گئی ہیں جبکہ منجھرا کے مقام پرسیلابی ریلہ کی زد میں آکر جادا خان بستی میں ایک درجن سے زائد گھر سیلابی ریلا میں بہہ گئے ہیں اس کے علاوہ ماوند ،جیونی میںبجلی کے پول گرنے سے تحصیل کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے رابطہ سڑکیں بہہ گئے اورلوگوں مختلف جگہوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں اس حوالے سے پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی سامان تاحال متاثرین تک نہیں پہنچ سکا ہے جس سے وہ ناصرف آسمان کھولے تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں بلکہ خوردنی سامان نہ پہنچنے کی وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ بھی بڑھ گیا لیویز فورس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں