کوہلو،شفاف انتخابات کے انعقاد پر یوتھ فورم کی جانب سے تشکر ریلی نکالی گئی

اتوار 29 جولائی 2018 19:40

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) یوتھ فورم کی جانب سے شہر میں تشکر ریلی نکال گئی تفصیلات کے مطابق شفاف انتخابات کے انعقاد پر یوتھ فورم کی جانب سے تشکر ریلی نکالی گئی جو یوتھ آفس سے برآمد ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر یوتھ کے صدر مصری خان مری نے تمام ادارے پاک فوج، ایف سی، پولیس، لیویز، الیکشن کمیشن، اساتذہ کرام، تمام سرکاری اداروں کے ملازمین، آر او بمعہ سٹاف، ڈی آر او/ ڈپٹی کمشنر، کمانڈنٹ ایف سی، حساس اداروں کے جوانوں اور کوہلو میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کر کے ملک کی بہتر مستقبل کے لئے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نیکہا کہ کوہلو کی تاریخ میں پہلی دفعہ فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہوا اور عوامی نمائندہ منتخب ہوکر اسمبلی کے فلور پر کوہلو کے عوام کی نمائندگی کرے گا جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے ریلی کے شرکا نے درجنوں موٹرسائیکلوں کے ہمراہ ایف سی چیک پوسٹ تک ریلی نکالی ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں