کوہلوپولیس نے مہم کے دوران مفرور ملزمان کو گرفتار لیا

پیر 3 ستمبر 2018 17:33

کوہلوپولیس نے مہم کے دوران مفرور ملزمان کو گرفتار لیا
کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) ڈی ایس پی کوہلو غلام حیدر کے مطابق ڈی آئی جی اور ایس پی کی خصوصی ہدایت پر کوہلو پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مفرور ملزم محمد نواز،اغواکیس میں مفرور ملزم وشحال خان اور 6موٹرسائیکلوں کے چوری میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ متعداد چوری ہونے والے موٹر سائیکلوں کو کارروائی کے دوران برآمد کرلیا گیا ہے ضلع میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں