تین ماہ کے مختصر عرصے میں صحت کے شعبے میں بہترین اقدامات کئے گئے ہیں، صوبے میں پہلی مرتبہ کینسر وارڈ کا آغاز کر دیا ہے، صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:15

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ تین ماہ کے مختصر عرصے میں صحت کے شعبے میں بہترین اقدامات کئے گئے ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے بے روزگار نوجوانوں کو خوشخبری دیتا ہوں کہ صوبائی حکومت نے محکمہ صحت سمیت تمام محکموں کی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر جلد بھرتیاں شروع کی جائیگی۔

یہ بات انہوں نے کوہلو میں روز روزہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی فری میڈیکل اینڈ سرجیکل مکمل میں بلوچستان کے 50 سے زائد ماہر ڈاکٹرز مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج کریں گے۔تقریب میں ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ، سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ، کمانڈنٹ میوند رائفلز، ڈپٹی کمشنر کوہلو، ایس پی کوہلو، ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وڑن کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے لگن کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ کینسر وارڈ کا آغاز کر دیا ہے عوام کے علاج معالجے میںغفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے خدمت کے لئے منتخب کیا ہے کوہلو کے عوام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہوں۔ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا کہ ماں اور بچے کی غذائی قلت کے حوالے سے پورے صوبے میں ایمر جنسی نافذ کر کے ہنگامی اقدامات شروع کئے جا رہے ہیں صوبے میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر 500 سے زائد ڈاکٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے کوہلو سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں محکمہ صحت کی خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر جلد بھرتیاں کی جائے گی

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں