عوام کے فلاح بہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروکار لارہے ہیں،صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:47

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کوہلو میں قائم فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فلاح بہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروکار لارہے ہیں کیمپ میں کوہلو سمیت دیگر اضلاع کے مریض بڑی تعداد میں آکر اپنا علاج کروا رہے ہیں جو ایک مثبت قدم ہے کیمپ کو آخری مریض تک جاری رکھیں تاکہ تمام مریضوں کا علاج ہوسکے جو میڈیسن یہاں میسر نہیں ہیں اُن کو میں اپنی ذاتی اخراجات پر باہر سے منگوا کر عوام کو دیے رہا ہوں میڈیکل کیمپ کے چند ہفتوں بعد ڈاکٹرز واپس آکر آپریشن کیے ہوئے مریضوں کا چیک اپ کریں گے کوہلو کے علاوہ پورے بلوچستان میں فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ لگائے جائے گے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات اُن کے اضلاع میں مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں