کوہلو میں سرکاری و نجی ملازمین سمیت صارفین کی بڑی تعداد رل گئے

نیشل بنک اور حبیب بینک کی ATM مشین میں آئے روز خرابی اور رقم نہ ہونے سے صارفین کی بڑی تعداد شدید پریشانی سے دوچار ہو گئے

پیر 7 جنوری 2019 23:20

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سرکاری و نجی ملازمین سمیت صارفین کی بڑی تعداد رل گئے نیشل بنک اور حبیب بینک کی ATM مشین میں آئے روز خرابی اور رقم نہ ہونے سے صارفین کی بڑی تعداد شدید پریشانی سے دوچار ہیں تفصیلات کے مطابق 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد آبادی والے ضلع میں صرف دو آن لائن بینک قائم ہیں، نیشنل بینک اور حبیب بینک میں تنخواہوں کی حصول کے لئے جہاں صارفین کی لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہوکر اپنی باری آنے کا انتظار کرتے ہیں وہی دونوں بینکوں میں قائم ATM مشینوں کی صورتحال بھی کچھ کم نہیں ہے آئے روز ATM کی خرابی اور رقم نہ ہونے کی وجہ سے ATM کارڈ ہولڈر اس جدید سہولیات کی فراہمی سے یکسر طور پر محروم ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف عام آدمی کو بلکہ ملازم یافتہ طبقے کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رقم نکلوانے اور خاص طور پر پنشن لینے والوں کے لیے کافی پریشانی ھوتی ہے رقم نکلوانے والے سارا دن قطار میں کھڑے رہتے ہیں دور دراز علاقوں سے آئے بزرگ افراد سارا دن دھکے کھانے کے بعد شام کو خالی ہاتھ گھر لوٹ جاتے ہیں صارفین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں