کوہلو،بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 7 جنوری 2019 23:22

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ تفصیلات کے مطابق کوہلو میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگ گھروں میں محسور اور کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا، ضلع میں گیس کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لکڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں