کوہلو اور بارکھان میں لیویز کی کارراوئیاں ،تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:15

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان میں لیویز فورس نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین مفرور ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کوہلو نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اشتہاری ملزم عزیز ولد سمت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بارکھان کے علاقے بغاو سے لیویز فورس بارکھان نے غازی خان ولد صورت خان اور مراد بخش کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں