وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ خان مری کا کوہلو ہسپتال کادورہ

پیر 18 مارچ 2019 23:14

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے گزشتہ روز کوہلو ہسپتال کادورہ کیااور ہسپتال کے شعبوں کامعائنہ کیا ہے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کوہلو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حالت پہلے سے بہتر ہے ہسپتال میں ادویات ،عملہ کی کمی اور دیگر مسائل حل کیے ہیں صوبے کے دیگر ہسپتالوں کے مسائل بھی جلد کروںگاکوہلو کے محکمہ صحت کی خالی اسامیاں جو گزشتہ دس سالوں سے خالی تھی اُن پرمیرٹ کے مطابق بھرتیاں کرکے ضلع کے ہسپتالوں میں عملے کی کمی کو دور کیا ہے کرپشن کرنے والوں کو جب موقع نہیں ملتا تو پروپگنڈہ کرتے ہیں کرپشن اور ڈیوٹی سے کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جس کے لئے وزیراعلٰی جام کمال خان کے خصوصی ہدایت ہیں کوہلو میں میڈیکل کے طالبات کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نرسنگ کالج کے قیام کی منظوری دی ہے سوشل ویلفیر کے ذریعے لوگوں کی مکمل مدد کررہے ہیں صوبے سمیت کوہلو میں صحت کارڈ کا کوٹہ زیادہ کیا ہے ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں میں ماضی میں خانہ پوری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہمارے علاقے آج پسماندگی کے شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں