کوہلو،صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ مری کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہلو کا دورہ، ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی

پیر 18 مارچ 2019 23:34

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ مری کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہلو کا دورہ، ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ مری نہیں اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہلو کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے درپیش مسائل سنے اس موقع پر میڈیکل سپرینڈنٹ نے اسپتال میں مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے کرپشن کی تمام حدیں پار کردی ہیں کرپشن کرنے والوں کو جب موقع نہیں ملتا ہے تو اچھے کاموں میں روڑے ڈالتے ہیں سیاسی مفادات کی خاطر پچھلے 13سالوں سے خالی اسامیاں پر بھرتیاں نہیں ہوئے اولین کوشش ہے کہ صوبے کے دیگر ہسپتالوں کا معائنہ کرکے ان کے مسائل دور کروں سوشل ویلفیر کے ذریعے لوگوں کی علاج اور مدد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں شروع کر دی ہیں نوجوانوں کی حق تلفی نہیں ہونے دوں گا ان کا کہنا تھا کہ چندمفاد پرست اپنے مفاد کی خاطر میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں وفات شدہ اور ریٹائرمنٹ ملازمین کے پسماندگان کو انصاف فراہم کروں گا کرپٹ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے عوام نشاندہی کرے کاروائی ہوگی کوہلو میں سابقہ ادوار کے عوامی نمائندوں نے سڑکوں پر رولر کے بجائے ڈرم چلائے گئے سابق حکمرانوں نے پیسے لے کر نوجوانوں کو بھرتی کی لالچ دی انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کروں گا انہوں نے ضلع میں نرسنگ کالج قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں