کوہلومیونسپل کمیٹی میں عوام کے فلاح بہود کے نام لاکھوں روپے کرپشن کی نظر

بدھ 15 مئی 2019 16:41

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے عوام کوسہولیات کے نام پر لاکھوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں میونسپل کمیٹی نے شہر میں گلیوں اور سیورج سسٹم کو بنانے کے لئے لاکھوں روپے نکالے ہیں جبکہ ضلع میں کئی سالوں سے کوئی کام ہی نہیں ہوا اور گلیاں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہیں میونسپل کمیٹی کے کچرا جلانے کیلئے مشین ،ٹریکٹروں اور کنسٹی جنسی کی مد میں لاکھوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ایک جونیئر آفیسر چیف آفیسر کی پوزیشن میں کام کررہا ہے عوام حلقوں کے مطابق کوہلو میونسپل کمیٹی نے گزشتہ ایک سال کے دوران ضلع میں عوام کو بہتر سہولیات کے لئے لاکھوں روپے نکالے ہیں تاہم رقم چیف آفیسر عنایت زرکون اور دیگر عملے کی ملی بھگت سے کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں وزیر اعلٰی بلوچستان اور نیب کوہلو میونسپل کمیٹی کے کرپشن کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں