کوہلومیں یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

جمعرات 15 اگست 2019 17:58

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 15اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں گزشتہ روزسپورٹ بورڈ اور شہریوںنے حاجی میر بہار خان ،چوہدری نعیم زرکون ،جمعہ مری کی سربراہی میں یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی نکالی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت کیخلاف آواز ہر فورمز پر اٹھائیں گے اور اگر بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں پر اپنی جارحیت ختم نہیں کی تو منہ توڑ جواب دیں گے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے پاکستان کی فوج دنیا کی سپر پاور فوج ہے مودی سن لے اگر انہیں جنگ کا شوق ہے تو آگے بڑھ کر دیکھ لے ہمارا بچہ بچہ سرحد کی حفاظت کریں گا بھارت کے آزادی کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے کیونکہ کسی آزاد ریاست کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کرے مظاہرین نے ہاتھوں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اور ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں