کشمیریوں پر ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،میر نصیب اللہ خان مری

صوبے میں ترقی کے دور کا آغاز ہواہے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 17 اگست 2019 21:50

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اگر بھارت سے جنگ ہوئی توہمارے لوگ سرحدوں کی حفاظت کیلئے سب سے پہلے پہنچ جائیں گے صوبے میں ترقی کے دور کا آغاز ہواہے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز کوہلو کے دوردراز علاقے رحمٰن آباد سفید میں جشن آزادی کے پروگرام میں،سرکاری آفیسران ،قبائلی رہنماوں اور سکول کے طلبہ و طلبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا سفید جیسے علاقے میں جشن آزادی کی پروقار تقریب دیکھ کر خوشی ہے یہاں امن لوٹ چکا ہے کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے امن ہوگا تو ترقی کا سفر ممکن ہوسکے گا میرے اولین کوشش ہے کہ دوردراز کے علاقوں میں لوگوں کو سڑک ، صحت کے بنیادی مراکز اورتعلیم کیلئے سکول فراہم کرسکوں کیونکہ ابھی تک یہاں سب سے زیادہ اموات بارودی سرنگوں سے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں جبکہ کئی لوگ معذور ہوگئے ہیں علاقے کی بہتری میں ایف سی ،لیویز ،صحافیوں اور یہاں کے مقامی لوگوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے میر نصیب اللہ مری اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے تقاریر،ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرنے والے بچوں کو نقد انعام دیئے ہیں جبکہ رحمن آباد ماڈل سکول کے کلاسز کیلئے 30لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں