مولانا فضل الرحٰمن ملک کے چوروں کو بچانے کیلئے مارچ کررہے ہیں ،صوبائی وزیرصحت نصیب اللهمری

منگل 8 اکتوبر 2019 17:32

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں ترقی کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں وزیر اعظم نے ملک کا پیسہ لوٹنے والے حکمرانوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے میں عمران خان کا سپاہی جبکہ عوام کا خادم ہوں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز ضلع کوہلو کے مختلف علاقوں میں ترقی منصوبوں کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحٰمن ملک کے چوروں کو بچانے کیلئے مارچ کررہے ہیں جنہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا صوبے میں صحت کے حوالے سے ہنگامی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں جس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکی ہے تعلیم ،صحت اور بنیادی سہولیات عوام کے دہلیز پر پہنچا کہ دم لیں گے کوہلو میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے جس سے لوگوں تک حقیقی معنوں میں تبدیلی کے ثمرات پہنچ جائیں گے صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ خان کھوسہ ،رسالدار میجر شیر محمد مری،تحصیلدار عبداصمدمری،ایکسین پی ایچ ای محسن لاشاری ،حاجی عبدالرحٰمن مری و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں