کوہلو انتظامیہ حرکت میں آگئی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تھیڑے مسمار

سڑکیں کھل گئیں، عوام کا ضلعی انتظامیہ کا اظہار تشکر

جمعرات 10 اکتوبر 2019 21:35

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) کوہلو انتظامیہ حرکت میں آگئی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تھیڑے مسمار سڑکیں کھل گئے عوام کا ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں انتظامیہ حرکت میں آگئی دوسری شب بھی ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل تحصیلدار عبدالصمد مری رسالدار میجر شیر محمد مری ایس ایچ اوریاض مری نے بازار میں لیویز و پولیس نفری کے ہمراہ دوسری شب شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا آپریشن کا آغاز ٹریفک چوک سے شروع کیا گیا جو شہر کے مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے اقرا سکول چوک تک تمام تھڑے مسمار کردئیے گئے اور ریڑھیوں کو بھی شہر کے درمیان ہٹائے گئے اسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل اور تحصیلدار عبدالصمد مری رسالدار میجر شیر محمد مری خود ہی اپریشن کی نگرانی کرتے رہے اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوکانداروں کو کئی دفعہ نوٹس دیا کہ تجاوزات ختم کریں مگر انہوں نے کوئی عمل نہیں کیا کوہلو شہر کو کشادہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش بروکار لائی جائے گی کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں آپریشن یکساں ہوگی کوہلو کو ماڈل سٹی بنائیں گے اس موقع پر تحصلدار اور رسالدار میجر شیر محمد مری کا کہنا تھا حکام بالا کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا رہے ہیں کوئی بھی دوکاندار تجاوزات نہ بنائیں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئی گی اور تمام عناصر قانون کے شکنجے میں ہوگی انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلی حکومتی عہدیدار کا شکریہ ادا کیا کہ ابھی سڑکیں کھل گئی ہیں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں