سب ڈویژن کیسکو کوہلو کے اہلکاروں میں سیفٹی کٹ فراہم کرنے کی تقریب

اہلکاروں میں حفاظتی آلات فراہم کئے گئے، خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:54

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2019ء) سب ڈویژن کیسکو کوہلو کے اہلکاروں میں سیفٹی کٹ فراہم کرنے کی تقریب سب ڈویژن کیسکو کوہلو کے آفس میں لائن سپرنٹنڈنٹ نصراللہ مری اور چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام منعقد ہوا اس موقع پر اہلکاروں میں حفاظتی آلات فراہم کئے گئے۔

(جاری ہے)

سیفٹی آلات میں دستانے، سیفٹی بیلٹ، سیفٹی ہیگ وغیرہ تقسیم کی گئی اس موقع پر لائن سپرنٹنڈنٹ نصراللہ مری اور چئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین صوبدار مری نے کہا کہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام اہلکاروں میں حفاظتی آلات فراہم کئے گئے انہوں نیکہا کہ بجلی کے کام پر جان و صحت کی حفاظت کرنے اور بجلی کے کارکنوں اور عملے کو صحت مندانہ حالات مہیا کرنے کے لئے سیفٹی آلات فراہم کی جارہی ہیں اور سیفٹی کانفرنس کے ذریعے انہیں خصوصی ہدایات بھی دی جارہی تھی تاکہ کام پر کارکنوں کا سیفٹی کے اصولوں پر عمل کر کے اُن کی جان و صحت کا تحفظ ہو۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں