کوہلو میں تجاوزات کو ہٹانے کے خلاف تاجر برداری سراپاء احتجاج ،مظاہرہ ہڑتال

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 21:55

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کو ہٹانے کے خلاف شٹرڈائون ہڑتال کرتے ہوئے بینک چوک پر ٹائر جلاکر روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک بند کردی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ہے پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر نعمت مری ،میر بہادر خان مری،میر ذکر مری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیاسی اور انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے تجاوزات کے نام پرغریب لوگوں کی دوکا نیںگرا رہے ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اگر دوکانوں اور تھڑوں کو سیاسی بنیاد پر گرانے کاسلسلہ جاری رکھا گیا تو شدید احتجاج کریں گے دوکانیںگزشتہ 20سال سے قائم ہیں بجائے روزگار دینے کے لوگوں کا روزگار چھینا جارہا ہے پر امن احتجاج ریکارڈ کرنا ہمارا حق ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ ہمیں روک رہی ہے یہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرنا ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،کمشنر سبی ڈویژن مسلئے پر فوری نوٹس لے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں